ڈالر کی قدر کو روکنے کیلیے اسٹیٹ بینک مداخلت پر مجبور

روپے کی قدر میں بحالی،ڈالر111سے نیچے آگیامگردونوں مارکیٹس میں 110سے اوپر موجود


Business Reporter December 15, 2017
روپے کی قدر میں بحالی،ڈالر111سے نیچے آگیامگردونوں مارکیٹس میں110سے اوپر موجود۔ فوٹو: فائل

KARACHI: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مداخلت کے بعد پاکستانی روپے کی قدر 111روپے کی کی سطح سے تو گر گئی مگر اس وقت بھی انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 110 روپے کی بلند سطح پر برقرار ہے۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں روپے کے مقابل ڈالر کی قدر58پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 110.50روپے سے کم ہو کر 109.92روپے اور قیمت فروخت 110.60روپے سے کم ہو کر 110.02روپے پر آگئی، اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی مقامی کرنسی مضبوط ہوئی اور50پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید110.30روپے سے کم ہو کر 109.80 روپے اور قیمت فروخت 110.80 روپے سے کم ہو کر 110.30روپے ہو گئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر 20پیسے اضافے سے 130، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 45پیسے بڑھ کر 147.75 روپے پر جا پہنچی جب کہ کرنسی ڈیلرز کے مطابق 3 دن کے اتارچڑھا ؤکے بعد اسٹیٹ بینک کی مداخلت واضح نظر آئی، 2 بڑے بینک انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی فروخت میں مصروف رہے جس کی وجہ سے اس کی قیمت میں کمی ہوئی تاہم ٹریڈنگ کے دوران ان بینکوں کو اطلاع موصول ہوگئی تھی کہ اسٹیٹ بینک وہاں ڈالر کی قیمت کی نگرانی کے لیے موجود ہے تاکہ وہ دوبارہ 111روپے کی سطح پر نہ پہنچ سکے۔

مقبول خبریں