گمبٹ برہنہ گشت کرانیوالے افسران کا 14 روزہ ریمانڈ

اہلکارسندھ ہائیکورٹ میں طلب، وزیر اعلیٰ نے بھی 24 گھنٹوں میںرپورٹ مانگ لی


News Agencies August 07, 2012
اہلکارسندھ ہائیکورٹ میں طلب، وزیر اعلیٰ نے بھی 24 گھنٹوں میںرپورٹ مانگ لی ۔ فوٹو ایکسپریس

SHANGHAI: سول جج گمبٹ کی عدالت نے خاتون اور مرد کو برہنہ تھانے لے جانے والے تمام ملزمان پولیسافسران کو 14روزہ جسمانی حاصل کر لیا گیا۔ گزشتہ روز گرفتار پولیس اہلکاروں کو عدالت میں پیش گیا تو عدالت نے ملزمان کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر سینٹر ل جیل خیر پور بھیج دیا۔

ایس ایس پی خیرپور کے مطابق مقدمے میں مفرور اے ایس آئی امیر علی شر اور اے ایس آئی غلام اکبر کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ایس ایچ او خیر محمد سمیجو سمیت دیگر چار ملزمان کو پہلے ہی زیر حراست ہیں۔ دریں اثناء گمبٹ واقعے میں ملوث ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کوسندھ ہائی کورٹ نے ریکارڈ سمیت بدھ کے روز طلب کرلیا۔

دوسری جانب وزیر اعلی سندھ نے ڈی آئی جی سکھر رینج ڈاکٹر امیر شیخ سے 24گھنٹوں میں واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ مزید برآں واقعے کی تحقیقات کے لیے ڈی ایس پی گمبٹ صغیر مغیرو کو تفتیشی افسر مقرر کر دیا گیا۔