ٹی 10 لیگ سے دیگر فارمیٹس کو کوئی خطرہ نہیں یونس خان

 ٹی 10 لیگ سے دیگر فارمیٹس کو کوئی خطرہ نہیں، یونس خان


Sports Reporter December 21, 2017
 ٹی 10 لیگ سے دیگر فارمیٹس کو کوئی خطرہ نہیں، یونس خان فوٹو: فائل

سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان کا کہنا ہے کہ ٹی10 لیگ سے کرکٹ کے دیگر فارمیٹس کو کوئی خطرہ نہیں ہر طرز کی اپنی اہمیت ہے۔

یونس خان کاکہنا ہے کہ ون ڈے کرکٹ آئی تو ٹیسٹ کرکٹ کے خطرے میں پڑ جانے کی باتیں ہوتی رہیں، ٹی ٹوئنٹی آیا تو کہا جاتا رہا کہ ون ڈے کرکٹ متاثر ہوگی لیکن ایسا نہ ہوا، آج بھی ایشزسیریز کے ٹیسٹ میچ دیکھنے کیلیے اسٹیڈیم میں40 ہزار تک شائقین آرہے ہیں۔

طویل فارمیٹ کے پاک بھارت مقابلے ہوں تو رونقیں لگ جائیں گی۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ کھیل میں جدت کے عمل کو کوئی نہیں روک سکتا لیکن دیکھنا ہوگا کہ کون سا کھلاڑی کس فارمیٹ کیلیے موزوں ہے۔ ہر کرکٹر ٹی 10لیگ کیلیے موزوں نہیں،اسی طرح سب کا مزاج ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والا بھی نہیں ہوتا۔