موروں کی ہلاکت کے اسباب جاننے کیلیے کمیٹی قائم

وزیرجنگلی حیات ڈاکٹردیارام کی زیرصدارت اجلاس،کمیٹی 15دن میں رپورٹ پیش کریگی


Staff Reporter August 07, 2012
وزیرجنگلی حیات ڈاکٹردیارام کی زیرصدارت اجلاس،کمیٹی 15دن میں رپورٹ پیش کریگی۔ فوٹو ایکسپریس

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی ہدایت پر وزیر جنگلی حیات ڈاکٹردیا رام اسرانی نے صوبے بھر میں موروں کی ہلاکت کے اسباب جاننے کے لیے ایک حقائق جانچنے والی کمیٹی قائم کردی ہے جو پندرہ روزمیں اپنی رپورٹ پیش کرے گی اس بات کا فیصلہ پیرکومحکمہ جنگلی حیات کے منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس میں تمام متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔

اجلاس میں موروں کی ہلاکت اور ان کے بچاؤ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں صوبائی وزیر کو بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ موروں کی نسل بچانے کے لیے ٹیموں کی تعداد پانچ سے بڑھا کر دس کردی جائے گی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اب تک 30 ہزار موروں کی ویکسنیشن کی جاچکی ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اب تک صوبے بھر میں 30 مور ہلاک ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ آزاد ذرائع کے مطابق صوبے بھر میں 234 سے زائد مور ہلاک ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں