سپریم کورٹ ماورائے آئین کوئی فیصلہ نہیں دے سکتی قمر کا ئرہ

پارلیمنٹ سب سے سپریم ادارہ ہے ، توہین عدالت کے فیصلے کے بعد...


Online August 07, 2012
پارلیمنٹ سب سے سپریم ادارہ ہے ، توہین عدالت کے فیصلے کے بعد مشاورت مکمل کر لی۔ فوٹو ایکسپریس

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ توہین عدالت کیس کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومت نے اتحادی جماعتوں سے مشاورت مکمل کر لی ہے، حکومت کی قانونی ٹیم آئندہ کے لائحہ عمل کی تیاری کر رہی ہے۔ پارلیمنٹ سب سے سپریم ادراہ ہے اور سپریم کورٹ ماورائے آئین کوئی فیصلہ صادر نہیں کر سکتی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے

انھوں نے کہا کہ ماضی میں سیاسی جماعتوں اور میڈیا نے آمریت کیخلاف جدوجہد کی جبکہ کچھ ادارے آمریت کو تقویت پہنچاتے رہتے ہیں۔ یہ ادارے آمریت کی حمایت اور جمہوری اداروں کی مخالفت کرتے ہیں ،میاں برادران پر جب مشکل وقت آتا ہے تو وہ صوبائیت کو ہوا دینے لگتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ66فیصد بجلی اور46فیصد گیس پنجاب کو دی جارہی ہے ناانصافی کی بات غلط ہے ۔

مقبول خبریں