پاکستان کے ساتھ قریبی تجارتی تعلقات چاہتے ہیں نروپماراؤ

پاکستان کے راستے بھارت،افغان تجارت سے خطہ مستحکم ہوگا،امریکامیں بھارتی سفیر۔


INP March 17, 2013
واشنگٹن میں سینٹرفاراسٹریٹجک اینڈانٹرنیشنل اسٹڈیزکے تھنک ٹینک سے خطاب. فوٹو: رائٹرز

امریکا میں بھارت کی سفیر نروپمارائو نے کہاہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ قریبی تجارتی تعلقات چاہتا ہے۔

پاکستان کے راستے افغانستان سے زمینی تجارت سے خطے کے استحکام میں اضافہ ہوگا۔ وہ واشنگٹن میں سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈانٹرنیشنل اسٹڈیز کے تھنک ٹینک سے خطاب کررہی تھیں۔ انھوں نے کہاکہ بھارت پاکستان کے ساتھ قریبی تجارتی تعلقات چاہتا ہے۔

پاکستان کے راستے افغانستان سے بھارت تک زمینی تجارت سے خطے کے استحکام میں اضافہ ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت باہمی اختلافات کے باوجود اس حقیقت کو نظرانداز نہیں کر سکتے کہ وہ قریبی پڑوسی ہیں۔