بینظیرمشرف بھی نیب مقدمات نہیں چلا سکے پرویز رشید

ریفرنسز میں کوئی حقیقت نہیں،یہ سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلیے کھولے جارہے ہیں،گفتگو


INP August 07, 2012
ریفرنسز میں کوئی حقیقت نہیں،یہ سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلیے کھولے جارہے ہیں،گفتگو ۔ فوٹو آئی این پی

پنجاب حکومت کے ترجمان سنیٹر پرویز رشید نے نیب ریفرنسز پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو اور پرویزمشرف بھی شریف برادران کے خلاف یہ مقدمات نہیں چلا سکے، ان مقدمات میں کوئی حقیقت نہیں، وزیر داخلہ رحمٰن ملک ان مقدمات کے خالق ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پچھلے بیس سال میں محترمہ بے نظیر بھٹو اور مشرف نے شریف برداران کیخلاف مقدمات کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کرتے رہے مگر ان مقدمات میں کوئی حقیقت نہیں، اب بھی ان مقدمات کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے ۔ انھوں نے کہا اب یہ سوال پیدا نہیں ہوتا جس طرف میڈیا میں اشارہ کیا جارہا ہے،

یہ کہنا قابل از وقت ہے کہ عدالت میں جانا چاہئے کہ نہیں، جب اس چیز کا فیصلہ عدالت کر ے گی کہ یہ مقدمات زندہ ہیں پھر اگلے مرحلے کے بارے میں لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔