اداکاری کی طرح ڈائریکشن میں بھی نام کمانا چاہتی ہوںصائمہ

فلم انڈسٹری کو اپنے پائوں پر کھڑا ہونا دیکھنا چاہتی ہوں اور انشاء اللہ اس کی رونقیں جلد ہی واپس آئینگی، صائمہ


Cultural Reporter March 18, 2013
ہدایتکاری مشکل کام ہے جس میں آپ کو بطور کپتان کام کرنا پڑتا ہے، صائمہ فوٹو: فائل

KARACHI: اداکارہ صائمہ نے کہا ہے کہ اداکاری کی طرح ڈائریکشن میں بھی منفرد نظر آنا چاہونگی اسی لیے سیدنور کو اسسٹ کرکے ڈائریکشن کی تربیت لے رہی ہوں۔

انھوں نے کہا کہ ڈائریکشن کا شعبہ اداکاری سے مشکل اور چیلنج جاب ہوتی ہے جس میں آپ کو ایک کپتان کی طرح اپنے پراجیکٹ کو بنانا سنوارنا ہوتاہے۔ اگر چاہتی تو بطور ڈائریکٹر کام شروع کردیتی مگر ایسا کرنے کی بجائے ٹریننگ لے کر آنا چاہ رہی ہوں۔



انھوںنے کہا کہ پروڈکشن اور ڈائریکشن میں شروع دن سے ہی دلچسپی رکھتی تھ مگر دن رات شوٹنگز کی وجہ سے وقت نہیں دے پار ہی تھی۔ اپنے اس شوق کو فلم ''مجاجن'' کو پروڈیوس کرکے پورا کیا 'جس کی شوٹنگ کے دوران بھی ڈائریکشن سمیت دیگر شعبوں کے بارے میں آگاہی اورمعلومات حاصل کرتی رہیں۔ایک سوال کے جواب میں صائمہ نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو اپنے پائوں پر کھڑا ہونا دیکھنا چاہتی ہوں اور انشاء اللہ اس کی رونقیں جلد ہی واپس آئینگی۔

مقبول خبریں