افغانستان کابل میں امریکی فوج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

صوبہ وردگ میں گرفتاریوں پر افغان شہری مشتعل، امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ۔


INP March 18, 2013
صوبہ وردگ میں گرفتاریوں پر افغان شہری مشتعل، امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ. فوٹو: رائٹرز

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی فوج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، امریکی وزیردفاع چک ہیگل اورافغان صدر حامد کرزئی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔

مظاہرے میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی، مظاہرین نے صوبے وردگ سے امریکی فوج کے فوری انخلا پر زوردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کودارالحکومت کابل کے مختلف علاقوں میں سیکڑوں افراد نے احتجاجی ریلیاں نکالیں۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر صوبہ وردگ سے امریکی فوج کے فوری انخلا کے حوالے سے نعرے درج تھے۔

3

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ امریکی فوج کی جانب سے گرفتار کیے گئے بے گناہ شہریوں کو فوری رہا کیا جائے۔ دریں اثناامریکی وزیردفاع اورافغان صد کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت میں بگرام جیل کامعاملہ جلدحل کرنے کی کوششوں پراتفاق ہوگیا۔