حساس پولنگ اسٹیشنوں کے اندربھی فوج تعینات ہوگی

اس سلسلے میں پاک آرمی، ایف سی اور رینجرز کا تعاون بھی رہے گا۔


Monitoring Desk March 18, 2013
اس سلسلے میں پاک آرمی، ایف سی اور رینجرز کا تعاون بھی رہے گا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سندھ سے رکن جسٹس(ر) روشن عیسانی نے کہاہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف نے انتخابات کے دوران ہرقسم کے قانونی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انتخابات کے دن حساس پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر فوج تعینات ہوگی، آئندہ انتخابات میں ریٹرننگ افسر اتنے بااختیارہوں گے جتنے ماضی میں کبھی نہ تھے۔ حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہاکہ پولنگ کے روز فوج حساس پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر موجور رہے گی، حساس پولنگ اسٹیشنوں کی نشاندہی کاکام جاری ہے۔

اس سلسلے میں پاک آرمی، ایف سی اور رینجرز کا تعاون بھی رہے گا۔ روشن عیسانی نے کہاکہ تمام ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججوں کی سربراہی میں کوآرڈی نیشن کمیٹیاں بنادی گئی ہیں جو شکایات کا فوری ازالہ کریں گی۔ سندھ کے 13اضلاع میں ریٹرننگ افسروں کا تقرر کردیاگیا ہے۔ ماضی میں ریٹرننگ آفیسر اتنے بااختیار نہیں ہوتے تھے جتنے اب ہیں۔ انھوں نے کہاکہ الیکشن کسی بھی وقت ہوں، الیکشن کمیشن انتخابات کرانے کے قابل ہے۔