ارباب غلام رحیم کے بیٹے نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا

مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقات، متعدد برادریوں نے ہم خیال میں شمولیت کا اعلان کیا


Nama Nigar March 20, 2013
کارکنوں نے شہر میں ارباب غلام رحیم کے پوسٹر لگانے شروع کردیے۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ ہم خیال گروپ کے مرکزی صدر ارباب غلام رحیم کے بیٹے ارباب عنایت اللہ نے نوکوٹ سے انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔

ڈگری، ٹنڈو جان محمد، جھڈو میں مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ نوکوٹ میں دفتر کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

ہم خیال گروپ نوکوٹ سٹی کے رہنما ندیم بھٹی، انور چانڈیو اور ایس اے قائم خانی نے شہر کے مختلف علاقوں میں چاکنگ اورکارکنوں، ہمدردوں کے ساتھ ملاقاتیں کرنا شروع کردی ہیں۔ کارکنوں نے شہر میں ارباب غلام رحیم کے پوسٹر لگانے شروع کردیے۔



جبکہ سابق یو سی ناظم جان محمد چانڈیو نے بھی فضل بھنبھرو اور نوکوٹ کے نواحی علاقوں میں ہم خیال گروپ کی سیاسی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔ چانڈیو، گرگیز، خاصخیلی، بھٹی، مغل، قائم خانی کے علاوہ دیگر برادریوں نے مسلم لیگ ہم خیال میں شمولیت کرنا شروع کردی ہے۔

مقبول خبریں