صدر زرداری کا شجاعت کو فون تحفظات دور کرنیکی یقین دہانی

تاپی گیس منصوبہ اہمیت کا حامل ہے ترکمانستان، تاجکستان اورافغان صدر سے ملاقاتیں


اشک آباد:صدر زرداری سے ان کیتاجک ہم منصب امام علی رحمن ملاقات کررہے ہیں . فوٹو : آن لائن

صدر آصف زرداری نے گزشتہ روز مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور (ق) لیگ کو سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے حوالے سے تحفظات دور کر نے کی یقین دہانی کروا دی۔

صدر نے کہا دونوں جماعتوں میں ہر صورت اتحاد برقرار رہیگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر زرداری نے صدر چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی کو ملاقات کیلیے آج اسلام آباد بلا لیا ہے۔

ملاقات میں انتخابی سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر چوہدری برادران کے تحفظات پر بات ہو گی۔ علاوہ ازیں صدر زرداری نے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں تاجکستان، ترکمانستان اور افغانستان کے صدور سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



تاجک صدر امام علی رحمن سے ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے باہمی تجارت کے فروغ کے لیے زمینی و فضائی رابطہ قائم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمدوف سے ملاقات میں صدر آصف زرداری نے واضح کیا کہ پاکستان کیلیے تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

پاکستان بین العلاقائی توانائی کی شارع تعمیر کرنے کے لیے ترکمانستان کو عملی تعاون فراہم کریگا۔ افغان صدر حامد کرزئی سے بات چیت کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کی کوششوں کی حمایت کرتا ۔