یوم پاکستان پرقیدیوں کی سزاؤں میں کمی

مرقید کی سزاکاٹنے والوں کی قید میں 90 دن اورعام قیدیوں کی سزا میں 45 دن کی کمی کی جائیگی، اعلامیہ


INP/Online March 21, 2013
مرقید کی سزاکاٹنے والوں کی قید میں 90 دن اورعام قیدیوں کی سزا میں 45 دن کی کمی کی جائیگی، اعلامیہ فوٹو: فائل

KARACHI: صدرآصف علی زرداری نے 23مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی رعایت کی سمری کی منظوری دیدی ہے۔

بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عمرقید کی سزاکاٹنے والوں کی قید میں 90 دن اورعام قیدیوں کی سزا میں 45 دن کی کمی کی جائیگی تاہم سزا میں کمی کااطلاق دہشتگردی اورغداری سمیت سنگین جرائم میں قیدقیدیوں پرنہیں ہوگا۔

بزرگ قیدیوں کی سزائیں مکمل معاف، خواتین قیدیوںکیلیے ایک سال اور18سال سے کم بچوں کی سزائوں میں بھی معافی کا اعلان کیاگیاہے۔

مقبول خبریں