ٹرمپ کا میڈیکل چیک اپ جمعہ کو ہوگا وائٹ ہاؤس

عہدے کی مدت کے دوسرے سال میں ٹرمپ اب تک کے سب سے کم مقبول صدر قرار


News Agencies January 10, 2018
عہدے کی مدت کے دوسرے سال میں ٹرمپ اب تک کے سب سے کم مقبول صدر قرار؛ فوٹوفائل

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید کمی ہو گئی ہے تازہ ترین سروے کے مطابق ان کی مقبولیت گر کر 37فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کے حوالے سے کیا گیا تازہ سروے ٹیلی فون کے ذریعے کیا گیا جس میں پندرہ سو افراد کی رائے لی گئی۔ امریکی جریدے نیوز ویک نے عہدے کی مدت کے دوسرے سال میں ٹرمپ کو اب تک کا سب سے کم مقبول صدر قرار دیا ہے۔

علاو ہ ازیں وائٹ ہاؤ س کے نائب پریس سیکرٹری ہوگن گڈلے نے کہاہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا سالانہ میڈیکل چیک اپ جمعے کو ہوگا طبی معائنے میں دماغی معائنہ شامل نہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں امریکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ میڈیا میں صدر ٹرمپ کے دماغی توازن ٹھیک نہ ہونے سے متعلق پروپیگنڈا کیا جارہاہے جب کہ صدرذہین اور فوری فیصلہ ساز ہیں۔

ہوگن گڈلے نے ماہرین نفسیات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو ڈاکٹرز صدر ٹرمپ کی ذہنی کیفیت سے آگاہ نہیں اور نہ کبھی ان سے ملے انہیں ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔

مقبول خبریں