ٹنڈوالہیار کی سیاست میں بھونچال مگسی خاندان تقسیم

راحیلہ مگسی مسلم لیگ ن میں شامل ،ان کے بھائی پی پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے


Nama Nigar March 22, 2013
سابق ضلعی ناظمہ ڈاکٹر راحیلہ گل مگسی کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے بعد ٹنڈوالہیار کی سیاست میں بھونچال آگیا۔

ٹنڈوالہیار میں سیاسی بھونچال، مگسی خاندان کی روح رواں ڈاکٹر راحیلہ گل مگسی مسلم لیگ (ن) سے قومی اسمبلی اور بھائی پاکستان پیپلز پارٹی سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔

پیپلز پارٹی سے قومی اسمبلی کی نشست کے لیے فریال تالپور کے روشن امکانات، بچانی خاندان کو اس مرتبہ ٹکٹ نہ مل سکے، پارٹی چھوڑنے کی افواہیں، صوبائی اسمبلی کی نشست پر ادیبہ گل مگسی بھی میدان میں کود پڑیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق ضلعی ناظمہ ڈاکٹر راحیلہ گل مگسی کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے بعد ٹنڈوالہیار کی سیاست میں بھونچال آگیا۔

جبکہ ان کے بھائی سابق ایم پی اے ڈاکٹر عرفان گل مگسی پی ایس52 پر پی پی پی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راحیلہ گل مگسی نے ابھی تک قومی اسمبلی کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان نہیں کیا ، وہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑسکتی ہیں کیونکہ ٹنڈوالہیار میں مسلم لیگ (ن) کا ووٹ بینک نہ ہونے کے برابر ہے۔



دوسری جانب پی ایس51 کی صورتحال بھی این اے223 سے کم دلچسپ نہیںپی پی پی کی جانب سے مضبوط امیدوار سمجھے جانے والے سید علی نواز شاہ اور ان کے بیٹے ہیں لیکن اس مرتبہ اہلسنت والجماعت بھی اپنا امیدوار سامنے لا رہی ہے وہیں متحدہ قومی موومنٹ بھی اس مرتبہ پہلے سے زیادہ پر امید ردکھائی دیتی ہے۔

انتہائی باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پی ایس51 سے ڈاکٹر راحیلہ گل مگسی کی بہن ادیبہ گل مگسی بھی میدان میں آگئی ہیں اور سیاسی حلقے انھیںکامیاب امیدوار قرار دے رہے ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ بھی ان کے نام پر غور کررہی ہے، تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی واضح پوزیشن سامنے نہیں آئی ہے۔

مقبول خبریں