7لاکھ پاسپورٹس کااجرامعطلقائم مقام صدرکانوٹس

دوہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی، شہریوں کو شدید مشکلات، جج پرجانیوالوں کامتاثرہونیکاخدشہ


Online/Numainda Express March 22, 2013
قائم مقام صدرنوٹس لے لیا،قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کومسئلہ کے حل کیلیے اقدامات کی ہدایت ۔ فوٹو: فائل

ملک بھر میں 7لاکھ سے زائدپاسپورٹس کااجراتعطل کاشکارہوگیاہے ۔

جس سے لوگوں کوشدیدمشکلات کاسامناہے۔ پاسپورٹ آفسز میں پاسپورٹ کے حصول کیلیے شہریوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔ حکام تاخیرکی وجہ لیمی نیشن پیپرکی قلت بتارہے ہیں۔ پاسپورٹ میں تاخیرکی وجہ سے جج پرجانیوالے افراد کا بھی متاثرہونے کاخدشہ ہے۔

دریں اثناقائم مقام صدر نیئر حسین بخاری نے پاسپورٹ کے اجرااورحصو ل میں مشکلات کانوٹس لیتے ہوئے مسئلے کاحل یقینی بنانے کیلیے سینیٹ کے قواعد و ضوابط 2012 کے رول 166کے تحت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کومسئلہ کے حل کیلیے نوٹس لینے کی ہدایت کی ہے۔



انھوں نے اس سلسلے میں عملی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاسپورٹ کافوری اجرایقینی بنانے کیلیے تجاویزمرتب کی جائیں۔قائم مقام صدرنے چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سے2ہفتے کے اندررپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

مقبول خبریں