ویمنز فٹبال کینیڈا کوامریکا نے گولڈن گول پر شکست دیدیجاپان نے فرانس کو ہرا دیا

ویمنز فٹبال کا فائنل جمعرات کو امریکا اور ورلڈ چیمپئن جاپان کے درمیان کھیلا جائیگا۔


Sports Desk/AFP August 08, 2012
ویمنز فٹبال: کینیڈا کوامریکا نے گولڈن گول پر شکست دیدی،جاپان نے فرانس کو ہرا دیا، فوٹو اے ایف پی

ویمنز فٹبال کا فائنل جمعرات کو امریکا اور ورلڈ چیمپئن جاپان کے درمیان کھیلا جائیگا، منگل کی شب سیمی فائنلز میں کینیڈا کو اضافی وقت میں امریکا نے گولڈن گول پر شکست دی، مقررہ وقت تک مقابلہ 3-3سے برابر رہا جبکہ اضافی وقت الیکس مورگن نے پنالٹی پر فیصلہ کن گول داغا، کینیڈا کیلیے کرسٹینی سنکلیئر نے ہیٹ ٹرک بناتے ہوئے تین مرتبہ اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔

کھیل کے 80ویں منٹ میں ان ڈائریکٹ فری کک پرامریکا کی جانب سے وامبیچ نے گول بناکر مقابلہ برابر کردیا،فری ہٹ دیے جانے پر کینیڈا نے نارویجین ریفری کرسٹینا پیڈرسن پر تعصب برتنے کا الزام عائد کیا ہے، جاپان نے فرانس کو2-1 سے پچھاڑ کر فیصلہ کن معرکے میں رسائی حاصل کی۔