اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 24 سالہ فلسطینی شہید

مظاہروں میں اب تک17فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں


News Agencies January 17, 2018
مظاہروں میں اب تک17فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں؛ فوٹو: اے ایف پی

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔

فلسطینی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے احمد سلیم نامی 24 سالہ فلسطینی شہید ہو گیا، یہ فلسطینی مقبوصہ مغربی کنارے کے علاقے قلقیلیہ کے قریب فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں کے درمیان ہلاک ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 6 دسمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں میں اب تک17فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں