عروہ اور فرحان کی نئی تصویرپر ٹوئٹر صارفین کا مذاق

عروہ حسین سوشل میڈیا پر ہمیشہ ہی کچھ نہ کچھ خاص شیئر کرتی ہیں


News Agencies January 18, 2018
عروہ حسین سوشل میڈیا پر ہمیشہ ہی کچھ نہ کچھ خاص شیئر کرتی ہیں، فوٹوفائل

پاکستانی نامور اداکارائیں اور خوبصورت بہنیں عروہ حسین اور ماورا حسین سوشل میڈیا پر ہمیشہ ہی کچھ نہ کچھ خاص شیئر کرتی آرہی ہیں۔

حال ہی میں عروہ حسین اور ان کے شوہر فرحان سعید نے ایک برانڈ کیلیے فوٹو شوٹ کیا جس کی ایک تصویر عروہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ جس کے بعد ٹوئٹر پر صارفین نے اس تصویر میں ان کے عجیب پوز کا مذاق اڑانا شروع کردیا۔



جیسے عروہ اپنے نام کو منفرد انداز میں لکھتی ہیں ایسے ہی لوگوں نے صوفے پر بیٹھنے کو منفرد انداز میں لکھ کر جوڑے کا مذاق اڑایا۔ ان کا کہنا تھا کہ عروہ کو صوفے کی اسپیلنگ پسند نہیں آئی اس لیے وہ وہاں نہیں بیٹھیں۔ کسی نے ان کی تصویر کیساتھ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو جوڑنے سے بھی گریز نہیں کیا۔جبکہ انھوں نے دونوں کی تصویر کو تبدیل کرکے مزید حیران کن بنادیا۔

مقبول خبریں