ٹرمپ نے امیگریشن پالیسی پرسوال کرنے والے صحافی کوپریس کانفرنس سے نکال دیا

خبر ایجنسیاں  جمعرات 18 جنوری 2018
رپورٹر نے امریکی صدرسے افریقی ممالک پر ان کے متنازع بیان کے متعلق سوال کیا تھا؛ فوٹوانٹرنیٹ

رپورٹر نے امریکی صدرسے افریقی ممالک پر ان کے متنازع بیان کے متعلق سوال کیا تھا؛ فوٹوانٹرنیٹ

 واشنگٹن:  امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے امیگریشن پالیسی پرسوال کرنے والے سی این این کے رپورٹرکو پریس کانفرنس سے باہرنکلنے کا حکم دے دیا۔

اوول آفس میں قازقستان کے صدر کے ہمراہ ٹرمپ کی مشترکہ پریس کانفرنس میں سی این این کے رپورٹر نے ٹرمپ سے سوال کرنا چاہا۔ پہلے توڈونلڈ ٹرمپ نظرانداز کرتے رہے اور پھر جم اکوسٹا کو باہرنکلنے کا حکم دے دیا۔

رپورٹر نے امریکی صدرسے افریقی ممالک پر ان کے متنازع بیان کے متعلق سوال کیا تھا۔ امریکی صدرنے امیگریشن پالیسی کے حوالے سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں دنیا کے تمام خطوں سے لوگ امریکا آئیں لیکن صحافی نے جب ان سے وضاحت چاہی تو ٹرمپ نے اسے وائٹ ہاؤس سے باہر نکلنے کو کہہ دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔