امریکا؛ علیحدگی پسندوں کا ’’نیو کیلیفورنیا ‘‘ کے نام سے نئی ریاست کا اعلان

خبر ایجنسی / خبر ایجنسیاں  جمعـء 19 جنوری 2018
کیلیفورنیا کے قوانین،ٹیکس نظام غیر منصفانہ ہیں، علیحدگی پسند سینیٹ کو اختیارہوگا وہ نئی ریاست کی منظوری دے

کیلیفورنیا کے قوانین،ٹیکس نظام غیر منصفانہ ہیں، علیحدگی پسند سینیٹ کو اختیارہوگا وہ نئی ریاست کی منظوری دے

کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں بعض علیحدگی پسندوں نے ’’نیو کیلیفورنیا‘‘ کے نام سے ایک علیحدہ ریاست قائم کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست ہائے متحدہ امریکا کی اب تک 50 ریاستیں موجود ہیں جس کے آئین کی دفعہ 4کے تحت الگ ریاست کا اعلان کرتے ہوئے اس تحریک کے بانی پال پریسٹن نے پریس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ہم اپنے مطالبات کی سنوائی کیلیے جلسے کروانے کا سوچ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم امریکا سے نہیں بلکہ کیلیفورنیا سے الگ ہونا چاہتے ہیں کیونکہ ہمارا ماننا ہے کہ ریاست کیلیفورنیا کے قوانین اورٹیکس نظام غیرمنصفانہ ہے ۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سارے عمل میں قانونی لحاظ سے10تا 18 ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے جس کے نتیجے میں صرف امریکی سینیٹ کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کسی نئی ریاست کے قیام کی منظوری دے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔