ہاکی ورلڈ الیون لاہور پہنچ گئی سیکیورٹی کے سخت انتظامات

پہلے میچ میں ورلڈ الیون نے پاکستان ہاکی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 5 گول سے زیر کیا تھا


Sports Reporter January 20, 2018
مہمان ٹیم کو سخت سکیورٹی حصار میں ٹیم کو ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچا دیا گیا،فوٹو:رائٹرز

ورلڈ ہاکی الیون پاکستان کے ساتھ سیریز کے دوسرے میچ میں حصہ لینے کے لئے لاہور پہنچ گئی، مہمان ٹیم کیلیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

مہمان ٹیم کو سخت سکیورٹی حصار میں ٹیم کو ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچا دیا گیا۔ مہمان ٹیم کے کھلاڑی آج شام پی ایچ ایف عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کریں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری میچ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ورلڈ الیون نے پاکستان ہاکی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 5 گول سے زیر کیا تھا۔