کھپرورینجرز کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد

خواتین،بچوں سمیت162افراد کو ہیپاٹائٹس سے بچائو کی ویکسنیشن کی گئی.


Nama Nigar March 25, 2013
خواتین،بچوں سمیت162افراد کو ہیپاٹائٹس سے بچائو کی ویکسنیشن کی گئی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: انڈس رینجرز 82ونگ کی جانب سے کھپرو کے نواحی علاقے میں طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

مفت طبی کیمپ میں ہیپاٹائٹس سے بچائو کے لیے162افراد کو ویکسی نیشن کی گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ کی خصوصی ہدایت پر انڈس رینجرزکی جانب سے کھپرو کے نواحی گائوں غازی خان ہنگورجو میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح ونگ کمانڈر ایس ایس آر خواجہ مقصود انور نے کیا۔طبی کیمپ میں 112 خواتین و مردوں اور50بچوں کو ہیپاٹائٹس سی سے بچائو کے لیے مفت ویکسی نیشن کی گئی جبکہ علاقے کے40افراد میں ہیپاٹائٹس سی کی تشخیص کے سلسلے میں پی سی آر کی رپورٹ کے لیے خون کے نمونے حاصل کیے گئے۔

3

اس موقع پر ونگ کمانڈرمقصود انور نے ایکسپریس کو بتایا کہ ہیپاٹائٹس سی کی شناخت کے لیے پی سی آرٹیسٹ کے لیے خون کے نمونے لے کر لیبارٹری کو بھیجے جائیں گے۔انھوں نے بتایا کہ اس وقت ہر تیسرے فرد میں ہیپاٹائٹس کا مرض ہے اور اس کا علاج انتہائی مہنگا ہونے کی وجہ سے غریب افراد اسے افورڈ نہیں کرسکتے جبکہ ہیپاٹائٹس سی کی پی سی آر کی رپورٹ4ہزار تا9ہزار روپے کی ہے ۔ ہیپاٹائٹس سی کی ویکسین60ہزار تا2لاکھ روپے کی ہے تاہم رینجرز علاقے کے غریب افراد کا مفت علاج کرے گی۔

مقبول خبریں