ودیا بالن اب پنجابی لڑکی کے روپ میں نظر آئیں گی

مزاحیہ فلم’’ گھن چکر ‘‘میں ودیا بالن نیتو بھاٹیا کا کردار ادا کررہی ہیں جو ایک خاتون خانہ ہے۔


Net News March 26, 2013
مجھے یہ کردار کرکے مزا آیا اور یہ فلم گزشتہ فلموں سے بالکل مختلف ہے، ودیا بالن فوٹو : فائل

'' ڈرٹی پکچر'' اور ''کہانی'' جیسی فلموں سے اپنی اداکاری کی دھاک بٹھانے والی ودیا بالن نئی فلم میں پنجابی کڑی کے روپ میں نظر آئیں گی۔

مزاحیہ فلم'' گھن چکر ''میں ودیا بالن نیتو بھاٹیا کا کردار ادا کررہی ہیں جو ایک خاتون خانہ ہے اور جسے عجیب وغریب فیشن کا جنون کی حد تک شوق ہے۔ فلم میں ان کے شوہر کا کردار عمران ہاشمی ادا کررہے ہیں اور دونوں میاں بیوی ایک دوسرے کی وجہ سے گھن چکر بنے رہتے ہیں۔

ودیا کا کہنا ہے کہ انھیں یہ کردار کرکے بہت مزا آیا اور یہ فلم ان کی گزشتہ فلموں سے بالکل مختلف ہے۔ گھن چکر اس سال جون میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

مقبول خبریں