ممبئی فیشن شو میں شاہد کپور اور کرشمہ کی عمدہ پرفارمنس

مغربی پہناوں میں ملبوس شاہد کپور اور ارجن کپور جب ریمپ پر واک کے لیے آئے تو دلوں کی دھڑکنیں تیز ہوگئیں۔


Net News March 26, 2013
دلکش ملبوسات میں نازک اندام حسینائیں جب کیٹ واک کے لیے آئیں تو حاظرین دل تھام کر رہ گئے۔ فوٹو : فائل

ممبئی فیشن شو میں شاہد کپور اور کرشمہ کپور کے جلووں نے دھوم مچادی،خاتون ماڈلز کی کیٹ واک نے بھی دلوں کا قرار لوٹ لیا۔

مغربی پہناوں میں ملبوس شاہد کپور اور ارجن کپور جب ریمپ پر واک کے لیے آئے تو دلوں کی دھڑکنیں تیز ہوگئیں، دیگر میل ماڈلز نے بھی ریمپ کی رونق بڑھائی، فیملز ماڈل کی ریمپ پر واک نے شو کو چار چاند لگا دیئے، دلکش ملبوسات میں نازک اندام حسینائیں جب کیٹ واک کے لیے آئیں تو حاظرین دل تھام کر رہ گئے۔

شاہد کپور نے ڈریس ڈیزائنر نعیم خان کی جی کھول کر تعریف کی۔ فیشن ڈیزائنر نعیم خان بھی مسرور نظر آئے کیوں کہ تعریف ہونے سے ان کی محنت جو وصول ہوگئی تھی۔

مقبول خبریں