ڈگری قربان علی شاہ نے فنکشنل لیگ میں شمولیت اختیار کرلی

منور تالپور کا مقابلہ کریں گے،مشترکہ امیدوار ہونے کی صورت میں کامیاب ہوسکتے ہیں


Nama Nigar March 26, 2013
سید قربان علی شاہ2002میں حلقہ این اے227سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔

ڈگری سے سابق ایم این اے سید قربان علی شاہ نے فنکشنل مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

توقع کی جا رہی ہے کہ وہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے میر منور علی خان کا مقابلہ کریں گے۔ سید قربان علی شاہ2002میں حلقہ این اے227سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔ بعد ازاں انھوں نے2008میں اس نشست سے پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا اور کامیاب نہ ہوسکے تھے۔

موجودہ انتخابات کیلیے این اے 227سے پیپلز پارٹی کے امیدوارمیرمنور علی خان تالپور کو برقرار رکھا گیا ہے اور اگر پیپلز پارٹی کی مخالف جماعتوں نے اپنے الگ امیدوار کھڑے کیے تو ان کے ووٹ تقسیم ہو سکتے ہیں جس کا فائدہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ہی پہنچے گا۔

مقبول خبریں