تیل کی خریداری میں نقصان عدالتی استثنیٰ ختم ہونے کے بعد زمیبیا کے صدر گرفتار

روپیا بندا پر الزام تھا کہ وہ تیل کی خریداری کے حوالے سے ایک اسکینڈل میں ملوث ہیں جس سے ملکی خزانہ کو نقصان پہنچا۔


APP March 26, 2013
روپیا بندا پر الزام تھا کہ وہ تیل کی خریداری کے حوالے سے ایک اسکینڈل میں ملوث ہیں جس سے ملکی خزانہ کو نقصان پہنچا۔ فوٹو : فائل

زیمبیا کے صدر روپیا بندا کو تیل کی خریداری کے اسکینڈل میں صدارتی استثنیٰ ختم ہونے کے ایک ہفتے بعد گرفتار کر لیا گیا۔

شعبہ تحقیقات کے ترجمان نمکلو کسمپا نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ صدر روپیا بندا کو باقاعدہ فرد جرم عائد کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے جن پر الزام تھا کہ وہ تیل کی خریداری کے حوالے سے ایک اسکینڈل میں ملوث ہیں جس سے ملکی خزانہ کو نقصان پہنچا۔