عمران کو کس نے بتایا عدالت ہمارے خلاف فیصلہ دیگی مریم نواز

میری کردار کشی کا مداوا کون کرے گا، مریم نواز


News Agencies/Numainda Express January 31, 2018
میری کردار کشی کا مداوا کون کرے گا؛ مریم نواز؛ فوٹوفائل

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے نیب ریفرنسز میں نوازشریف کو سزا ہونے سے متعلق عمران خان کے بیان پر کہا ہے کہ ان کوکس نے بتایا ہے عدالت ہمارے خلاف فیصلہ دیگی۔

مریم نواز نے کہا عمران خان کو ایسی خبریں کون دیتا ہے ؟ منگل کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز جب اپنے والد اور شوہر کیپٹن رٹائرڈ صفدر کے ہمراہ پنجاب ہائوس کیلیے جوڈیشل کمپلیکس سے روانہ ہوئیں تو ایک صحافی نے سوال کیا کہ تحریک انصا ف کے سربراہ عمران خان کہتے ہیں نیب ریفرنسز میں شریف خاندان کو سزا ہوجائیگی۔

اس پر مریم نواز نے جواب دیا کہ عمران خان کو کس نے بتایا ہے، عمران خان سے یہ پوچھنا بنتا ہے کہ ان کو یہ خبریں کون دیتا ہے۔ مریم نواز نے کہاکہ نیب کے ضمنی ریفرنس میں کیس کی تمام ذمے داری نواز شریف پر ڈال دی گئی ہے، اگر ضمنی ریفرنس میں ثبوت نہیں ملے تو میڈیا ٹرائل کیوں کیا گیا؟ اورجو میری کردار کشی کی گئی اس کا مداوا کون کرے گا۔

مقبول خبریں