شعیب ملک فٹ ہوگئے وطن واپسی کے بعد ٹریننگ بھی شروع

شعیب ملک چند روز اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ دبئی میں قیام کے بعد وہ سیالکوٹ واپس آ گئے۔


Sports Reporter February 01, 2018
شعیب ملک چند روز اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ دبئی میں قیام کے بعد وہ سیالکوٹ واپس آ گئے۔ فوٹو: آن لائن

آل راؤنڈر شعیب ملک نے وطن واپسی کے بعد ٹریننگ بھی شروع کر دی۔

شعیب ملک نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں سر پر گیند لگنے کے باعث ٹی ٹوئنٹی میچز نہیں کھیل پائے تھے تاہم چند روز اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ دبئی میں قیام کے بعد وہ سیالکوٹ واپس آ گئے اور نیٹ پریکٹس بھی شروع کر دی ہے، وہ جلد دوبارہ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔