افغانستان 7بمباروں کا پولیس ہیڈ کوارٹرز پر حملہ5اہلکار ہلاک

جلال آباد میں ایک خودکش بمبار نے کار کو بارود سے اڑادیا، 2 نے ہیڈکوارٹرز کے اندر داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اڑالیا.


Net News/AFP March 27, 2013
افغان حکام اور انٹرنیشنل سیکیورٹی فورس کے اہلکار جلال آباد میں خودکش بم دھماکے کی جگہ پر الرٹ کھڑے ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی

افغانستان کے شہر جلال آباد میں پولیس ہیڈ کوارٹرز پر خودکش حملوں میں5 پولیس اہلکار ہلاک اور4 زخمی ہو گئے۔

جبکہ 7 حملہ آور بھی مارے گئے، ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ ننگرہار پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پہلے ایک حملہ آور نے کار بم دھماکا کیا جبکہ دیگر 2 نے پولیس ہیڈ کواٹرز کے اندر داخل ہو کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ باقی 4 پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، حملہ آوروں کی کارروائی میں 5 پولیس افسر جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔



طالبان نے حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا نشانہ افغان پولیس کو تربیت دینے والے غیر ملکی اور اسرائیلی ٹیچر تھے۔ ادھر آسڑیلیا نے رواں سال کے آخرتک افغانستان سے فوجی نکالنے کا اعلان کردیا ، جنوبی علاقے میں اہم فوجی اڈہ افغان فورسز کے حوالے کردیا جائے گا۔

آسڑیلوی دفاعی وزیر اسٹیفن اسمتھ کے مطابق افغان کمانڈرز اورآسٹریلیا ترین کوٹ میں کثیرالملکی اتحادی اڈہ اور ارزگان میں نیٹو کی ائیر بیس کو اس سال کے آخرتک بندکر دی جائے گی۔

مقبول خبریں