ملک کے ممتاز سائنسدانوں اورانجینئروں کو سول ایوارڈ عطا کیے گئے

جی ایچ کیو میں تقریب کا انعقاد،خالد شمیم وائیں نے صدر مملکت کی طر ف سے ایوارڈدیے.


Online/Numainda Express March 27, 2013
جی ایچ کیو میں تقریب کا انعقاد،خالد شمیم وائیں نے صدر مملکت کی طر ف سے ایوارڈدیے. فوٹو : پی آئی ڈی ، فائل

KARACHI: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے صدر مملکت کی طر ف سے ملک کے ممتاز سائنسدانوں اور انجینئروں کو سول ایوارڈ عطا کیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل خالد شمیم وائیں نے جی ایچ کیو میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ڈاکٹر اے کیو خان ریسرچ لیبارٹری، نیشنل انجینئرنگ اینڈ سائنسٹیفک کمیشن اور پاکستان کے خلائی اور ماحولیاتی کمیشن کے ممتاز سائنسدانوں کی نمایاں خدمات پرانھیں صدر مملکت کی جانب سے ایوارڈ عطا کیے مجموعی طور پر 20ایوارڈ عطا کیے گئے ۔



جن میں 3سابق حکام نے ستارہ امتیازکا ایوارڈ حاصل کیا جبکہ 12سابق حکام نے صدارتی ایوارڈ برائے تمغہ حسن کارکردگی حاصل کیا اور 5 سابق حکام نے تمغہ امتیازحاصل کیا جن شخصیات کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ان میں محمد جمیل راہی محسن آغا،حارث احمد بٹ جن کا ایوارڈ بعد از مرگ مس شازیہ حارث نے وصول کیا تمغہ حسن کارکردگی جن شخصیات کودیا گیا۔

ان میں محمد افتخاراحمدضیا اللہ انجینئررفاقت علی مغل سعدیہ چوہدری زاہد احمد وجیہہ انورڈاکٹرآصف امیر،ڈاکٹر محمد علیم مرزا،ڈاکٹرعبدالمنانائیر، کموڈور(ر)محمد عمران اکرم، امیر سرفراز احمد،محمد اقبال راؤشامل ہیںجبکہ تمغہ امتیاز جن شخصیات کو دیا گیا ان میں محمد مظہرعالم خلیل الرحمن عرفان اسلم محمد عثمان صدیق اور محمد عمر پرویز شامل تھے۔

مقبول خبریں