انتخابات میں کسی کو رکاوٹ نہیں بننے دینگے چیف جسٹس

امیدوار پر اعتراض ہو تو فورم ہے،عدالت، مبشر حسن کی رٹ میں خامیاں دور کرنیکی ہدایت


امیدوار پر اعتراض ہو تو فورم ہے،عدالت، مبشر حسن کی رٹ میں خامیاں دور کرنیکی ہدایت. فوٹو: فائل

KARACHI: سپریم کورٹ نے شفاف انتخابات یقینی بنانے کیلیے ڈاکٹر مبشر حسن کی درخواست میں موجود خامیاں دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت بدھ تک ملتوی کر دی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں3رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ نادہندگان اور جعلی ڈگریوں والوں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، جب تک اسٹیٹ بنک کلیئر نہ کرے، انھیں الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی جائے ۔



ایچ ای سی سے بھی ڈگریوں کی تصدیق کا ثبوت لیا جائے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے، ہم چاہتے ہیں انتخابات شفاف اور آزادانہ ہوں، کسی کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔ طاہر القادری کی درخواست بھی اس لیے منظور نہیں کی۔

کیونکہ اس سے الیکشن میں رکاوٹ کا اندیشہ تھا۔ کسی امیدوار کے بارے میں شکایت ہو تو اس کیلیے فورم موجود ہے۔ عدالت نے درخواست میں بلاول زرداری کو فریق بنانے پر بھی اعتراض کیا۔

مقبول خبریں