بجلی کے نرخوں میں 14فیصداضافہ کیاجائےپلاننگ کمیشن

صارفین سے اصل ٹیرف وصول نہ کرنے کے سبب100ارب روپے کانقصان ہورہاہے


Online March 27, 2013
صارفین سے اصل ٹیرف وصول نہ کرنے کے سبب100ارب روپے کانقصان ہورہاہے فوٹو : فائل

لاہور: پلاننگ کمیشن نے وزارت پانی وبجلی کے خلاف رپورٹ جاری کرتے ہوئے بجلی کے نرخوں میں 14 فیصداضافے کی تجویز دے دی۔

صارفین سے اصل ٹیرف وصول نہیں کیاجارہاموجودہ ٹیرف میں مرحلہ وار اضافہ کیے بغیر مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ پی ٹی وی کے مطابق پلاننگ کمیشن نے یوایس ایڈ کے تعاون سے تیار کی گئی وزارت پانی و بجلی کے خلاف رپورٹ جاری کردی ہے جس میں بتایاگیاہے کہ بحران سے دوچار پاورسیکٹر کو اربوں روپے کانقصان ہورہا ہے۔



ان نقصانات کی تمام تر ذمے داری وزارت پانی وبجلی پر عائد ہوتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ پاور سیکٹر کو ماہانہ ایندھن قیمت کی ایڈجسٹمنٹ سے 100ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ صارفین سے اصل ٹیرف وصول نہیں کیاجارہا۔ بجلی پر دی جانے والی سبسڈی کو ختم کیاجائے، صرف مستحق صارفین کو سبسڈی دی جائے اور بجلی کی قیمتوں میں 14فیصد اضافہ کیاجائے۔ موجودہ ٹیرف میں مرحلہ وار اضافہ کیے بغیر مسائل حل نہیں

مقبول خبریں