دشمن پاکستان اور ایران میں نفرت پیدا کرنا چاہتا ہے، ایرانی وزیر

ذوالفقار بیگ  اتوار 4 فروری 2018
دوطرفہ تجارت بڑھانے کیساتھ کھیلوں کے فروغ میں بھی پاکستان سے تعاون کرینگے۔ فوٹو:فائل

دوطرفہ تجارت بڑھانے کیساتھ کھیلوں کے فروغ میں بھی پاکستان سے تعاون کرینگے۔ فوٹو:فائل

تہران: ایرانی وزیر نوجوانان ڈاکٹر سید عبدالحمید احمدی نے کہا ہے کہ دشمن پاکستان اور ایران کے درمیان نفرت پیدا کرنا چاہتا ہے۔

ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سید عبدالحمید احمدی نے کہا ہے کہ ایران کی حکومت اور عوام برادرملک پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دشمن ہمارے درمیان نفرت پیدا کرنا چاہتا ہے مگر وہ اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوگا، ایران دوطرفہ تجارت بڑھانے کیساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ میں بھی پاکستان سے ہر ممکن تعاون کرے گا۔ اس موقع پر مشیر اسپورٹس ایران ڈاکٹر حبیب اللہ عباس اورسیجی سعد مغدم بھی موجودتھے۔

ڈاکٹرعبدالحمید احمدی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان قریبی تعلقات قائم ہیں،دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، وقت گزرنے کیساتھ یہ تعلقات آئندہ نسلوں میں منتقل ہونگے انھوں نے کہاکہ  پاکستان جنوبی ایشیا کا اہم ملک ہے، ایران اور پاکستان ملکردنیا میں مقام پیدا کرینگے، ہماری اقدار اور ثقافت یکساںاورمذہب ایک ہے۔

ایرانی وزیر نے کہاکہ ایران اور پاکستان کے درمیان کھیلو ں سمیت مختلف  شعبوں میں بڑھایا جائیگا اور پاکستان کے ساتھ کھلاڑیوں کی تربیت ،کوچنگ اور تکنیکی شعبوں میں بھی تعاون بڑھائیں گے تاہم ایران کا ایک خصوصی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔