ڈرامہ کو سلجھاوکی جانب لے کر جانا ہوگا حنا دلپذیر

صرف لباس کو جدت پسندی سمجھنے پر ہم اپنے مرکز سے باہر نہیں نکل سکتے، اداکارہ


Showbiz Reporter March 28, 2013
صرف لباس کو جدت پسندی سمجھنے پر ہم اپنے مرکز سے باہر نہیں نکل سکتے، اداکارہ فوٹو: فائل

معروف اداکارہ حنادلپذیر نے کہا ہے کہ اب ہمیں پاکستانی ڈرامے کو الجھنوں سے نکال کرسلجھاوکی جانب لے کرجانا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہارانھوں نے ایکسپریس سے گفتگو کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں ڈرامے کے اعتبارسے جدت پسندی کی اکثربات کی جاتی ہے میں سوال کرتی ہوں لوگ جدت پسندی کسے کہتے ہیں اگرلباس کو صرف جدت پسندی سمجھا ہواہے توہم اپنے مرکزسے باہر نہیں نکل سکتے۔



انھوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کے ڈرامے خوبصورت لکھے اورپیش کیے جاتے تھے آج ایک بار پھرہم نے اپنے ڈرامے کو مضبوط کیا ہے لیکن ایک شکایت ہے وہ یہ کہ ہمارے لکھاریوں کوساس بہوکی کہانی سے باہرنکلناہوگاورنہ مستقبل میں پریشانیاں لاحق ہونگی ایک سوال کے جواب میں اداکارہ حنادلپزیرنے کہا کہ میں اس وقت انڈسٹری میں کام کرکے لطف اندوزہورہی ہوں ہمارے ہاں کام کی کمی نہیں ہے مگرکہیں کہیں معیارکوبھی مدنظررکھناہوگانئے لوگوں کو جگہ دینی چاہیے تاکہ ہماری انڈسٹری مزیدترقی کرے اوردنیا بھر میں ہمارے کام کے چرچے ہوں۔

مقبول خبریں