سعودی عرب کا پاکستان کے حج کوٹے میں 5 ہزار افراد کا اضافہ

رواں سال ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانی حج ادا کریں گے، وزارت مذہبی امور


خبر ایجنسی February 10, 2018
حج پالیسی کے تحت اضافی کوٹا پرائیویٹ ٹور آپریٹرز میں تقسیم کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کے حج کوٹے میں 5 ہزار افراد کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی وزارت حج کی جانب سے پاکستان کے حج کوٹے میں 5 ہزار افراد کے اضافے کا عندیہ ظاہر کیا گیا تھا تاہم سعودی عرب کی جانب سے اس کی باضابطہ اطلاع وزارت مذہبی امور کو دے دی گئی ہے جس کے بعد رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 کے بجائے ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ حج پالیسی کے تحت اضافی کوٹا پرائیویٹ ٹور آپریٹرز میں تقسیم کیا جائے گا۔

مقبول خبریں