پی این سی اے میں جشن آزادی تقریبات آج سے شروع ہونگی

لوک ورثہ میں جشن آزادی کے حوالے سے رنگا رنگ پروگرام پیش کیے جائیں گے


Cultural Reporter August 09, 2012
لوک ورثہ میں جشن آزادی کے حوالے سے رنگا رنگ پروگرام پیش کیے جائیں گے

وزارت قومی ورثہ و یکجہتی نے جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لیے پروگرام تشکیل دیدیے ہیں اور رواں سال 14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس اور لوک ورثہ میں رنگا رنگ پروگرام پیش کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی این سی اے میں جشن آزادی تقریبات آج سے شروع ہونگی جو 14 اگست تک جاری رہیں گی۔ پی این سی اے آڈیٹوریم میں آج جمعرات کو صبح 10 بجے تقاریر و ملی نغمے پیش کیے جائیں گے جب کہ جمعہ کو صبح 10‚بجے میرا پاکستان، پوسٹر میکنگ اور انسٹرومینٹل میوزک پیش کیا جائے گا اور13 اگست کو فلم ''جناح'' پیش کی جائے گی۔

فلم سہ پہر3 بجے پیش کی جائے گی جس کے لیے داخلہ مفت ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر14اگست کو صبح ملی نغمے ، علاقائی رقص اورپتلی تماشہ پیش کیا جائے گا۔ لوک ورثہ نے بھی یوم آزادی پر خصوصی پروگرام پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور14 اگست کو لوک ورثہ شکرپڑیاں میں رنگا رنگ پروگرام پیش کیے جائیں گے۔

دریں اثناء پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پاکستان نے بھی جشن آزادی کے موقع پر خصوصی پروگرام ترتیب دیے ہیں اور اس موقع پر ٹاک شوز ملی نغموں کے پروگرام اور دستاویزی فلمیں پیش کی جائیں گی۔

مقبول خبریں