نیشنل آرٹ گیلری میں سمر آرٹ کلاسز10اگست کو اختتام پذیر ہونگی

پروگرام 4 جون سے شروع ہوا اور10 اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔


Cultural Reporter August 09, 2012
پروگرام 4 جون سے شروع ہوا اور10 اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔

نیشنل آرٹ گیلری میں سمر آرٹ کلاسز10 اگست کو اختتام پذیر ہونگی۔ اس موقع پر بچوں کے ہاتھوں سے تیارکردہ فن پاروں کی نمائش منعقد ہوگی جب کہ شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی جائیں گی۔ نیشنل آرٹ گیلری نے بچوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف مائل کرنے کے لیے سمر آرٹ اسکول شروع کیا جس میں ڈرائنگ، پینٹنگ، پپٹ میکنگ، کرافٹس، میوزک، رقص اور تھیٹرکی تعلیم دی جاتی ہے۔

دو ماہ جاری رہنے والے پروگرام میں جڑواں شہروں کے بچوں نے گہری دلچسپی ظاہر کی ۔ پروگرام 4 جون سے شروع ہوا اور10 اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔ دو ماہر اساتذہ عمرہ سعید اور حفضہ سکینہ بچوں کو آرٹ اینڈ کرافٹس سے متعلق تربیتی فراہم کررہی ہیں۔

جب کہ مہرین احمد بھی ہفتہ میں 4دن کلاسز لیتی ہیں۔ ہر ہفتہ ایک نئے میڈیم ، تکنیک اور تجربہ کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔ بچوں کو بنیادی تعلیم دینے کے بعدانھیں ڈرائنگ اورپینٹنگز کی تربیت دی گئی اور انھیں رنگوں کے استعمال اور شیڈز کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ بچوں کو ظروف سازی اورمجسمہ سازی کی بھی بنیادی تعلیم دی گئی ہے۔ تمام پروگراموں کی نگرانی نیشنل آرٹ گیلری میں ویژوئل آرٹس کی ڈائریکٹر مسرت ناہید امام کررہی ہیں۔

مسرت ناہید امام کا کہنا ہے کہ بچوں کے ساتھ کام کرنے کا انوکھا تجربہ تھا اور انھوں نے پروگرام کے دوران بہت انجوائے کیا۔ پروگرام کا مقصد بچوں کو آرٹ کے جدید طریقوں کے بارے میں آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں موجود صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ بچوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف مائل کرکے معاشرے کا فعال شہری بنایا جائے۔ بچے پاکستان کا مستقبل ہیں اورہمیں ان سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔

مقبول خبریں