مسئلہ کشمیر خارجہ پالیسی کا بنیادی مرکز ہےصدر زرداری

افضل گورواور مقبول بٹ کے جسد خاکی انکے لواحقین کو ملنے چاہئیں،کشمیری وفد سے ملاقات


Online March 29, 2013
افضل گورواور مقبول بٹ کے جسد خاکی انکے لواحقین کو ملنے چاہئیں،کشمیری وفد سے ملاقات فوٹو: فائل

صدرآصف علی زرداری سے آزادکشمیر کی سیاسی قیادت کے وفد نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں ملاقات کی اور کامیابی کیساتھ 5سالہ دورحکومت پرمبارک باد دی اور انھیں آزادکشمیر اسمبلی اورکشمیرکونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی دعوت دی جو صدر زرداری نے قبول کر لی۔

صدر زرداری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی مرکز ومحور ہے، افضل گورو اور مقبول بٹ کے اجساد خاکی ان کے لواحقین کو ملنے چاہیں۔وزیر اعظم آزادکشمیر نے نے صدر پاکستان کو پاک ایران گیس اور پاک چین گوادر معاہدوں پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صدر نے پاکستان کامستقبل محفوظ کرلیا ہے ۔



ملاقات کرنے والے وفد میںصدر سردار یعقوب خان ، راجا فاروق حیدر ،چوہدری یاسین ، امان اللہ، عبدالرشید ترابی ، محمود احمد ساخر ، مولانا سعید یوسف ، غلام احمد صفی، سردار انورخان ، صغیر چغتائی ،طاہرکھوکھراور مرتضی درانی شامل تھے۔

مقبول خبریں