آسٹریلوی وزیرکھیل شرط ہار گئیں برطانیہ کی شرٹ زیب تن کرکے کشتی چلائیں گی

گیمز کے پانچ دن گذرنے کے بعد برطانیہ مجموعی میڈلز جیتنے والوں میں تیسرے نمبر پر ہے.


AFP August 09, 2012
آسٹریلوی وزیرکھیل شرط ہار گئیں، برطانیہ کی شرٹ زیب تن کرکے کشتی چلائیں گی, فوٹو اے ایف پی

BEIJING: آسٹریلیا کی خاتون وزیر کھیل کیٹ لیونڈی نے اپنے برطانوی ہم منصب ہگ روبرٹسن سے لگائی جانے والی شرط میں ہار تسلیم کرلی، اب وہ ٹیم برطانیہ کی شرٹ زیب تن کرکے کشتی چلائیں گی، انھوں نے شرط لگائی تھی کہ اگر لندن اولمپکس میں برطانیہ ، آسٹریلیا سے زیادہ میڈلز پانے میں کامیاب رہا تو وہ برطانوی جرسی پہن کر کشتی چلائیں گی۔

گیمز کے پانچ دن گذرنے کے بعد برطانیہ مجموعی میڈلز جیتنے والوں میں تیسرے نمبر پر ہے، اگر آسٹریلیا ، برطانیہ سے زیادہ تمغے جیت لیتا تو پھر برطانوی وزیر کھیل روبرٹسن سینٹرل لندن میں واقع آسٹریلین ہائوس کے قریب آسٹریلوی شرٹ پہن کر ہاکی کھیلتے ، دوسری جانب برطانوی وزیر کھیل کا کہنا ہے کہ وہ گیمز ختم ہونے تک شرط میں اپنی فتح کا دعویٰ نہیں کررہے۔