الطاف حسین اور رحمن ملک کا فون پر رابطہ مختلف امور پر تبادلہ خیال

اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مشکلات پر بھی گفتگو، ایک دوسرے کیلیے نیک خواہشات کا اظہار


Online April 01, 2013
الیکشن سے قبل تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں ایک ضابطہ اخلاق بنالیں، گفتگو کے دوران اتفاق۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اور سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک کے درمیان ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

دونوں رہنماوں نے اتوار کو ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران اس بات پر اتفاق کیا کہ الیکشن سے قبل تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں ایک ضابطہ اخلاق بنالیں جس کے تحت تمام جماعتیں ایک دوسرے کی حیثیت کو تسلیم کرتے ہوئے باہمی احترام کا مظاہرہ کریں اور ملک کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں محاذ آرائی کے بجائے باہمی معاملات کو افہام وتفہیم سے حل کریں۔

11

گفتگو میں اربوں روپے کا زرمبادلہ بھیجنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو حالیہ چند ماہ میں درپیش مسائل ومشکلات پر بھی بات چیت ہوئی۔ مزید براں دونوں رہنمائوں ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

مقبول خبریں