سونے کی تولہ قیمت450 روپے گھٹ کر56ہزار650روپے رہ گئی

سونے کی تولہ قیمت450 روپے گھٹ کر56ہزار650روپے رہ گئی


Business Reporter February 28, 2018
سونے کی تولہ قیمت450 روپے گھٹ کر56ہزار650روپے رہ گئی فوٹو: فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت6 ڈالر کی کمی سے1333 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 450 اور385 روپے کی کمی ہوئی۔

جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر56 ہزار 650 اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر48ہزار 557 روپے ہوگئی تاہم چاندی کی قیمتیں برقرار رہیں۔

مقبول خبریں