پختونخوا اسمبلی حکومتی رکن نے قتل کے الزام میں گرفتار بلدیو کمار کو جوتا دے مارا

صوبائی اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ پوری اقلیتی برادری کی توہین ہے


Numainda Express February 28, 2018
صوبائی اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ پوری اقلیتی برادری کی توہین ہے، فوٹوفائل

خیبرپختونخوااسمبلی میں اقلیتی نشست کے امیدواربلدیوکمارکوحلف کیلئے ایوان میں لانے پر حکومت واپوزیشن ارکان اپنا آپا کھوبیٹھے اورانھوں نے اسپیکر پر واضح کردیاکہ وہ کسی بھی طورحلف نہیں لینے دینگے۔

اس موقع پرارکان کے احتجاج پر وزیراطلاعات شاہ فرمان نے ایوان سے واک آؤٹ کرنے کا اعلان کردیاجس پر تمام ارکان ایوان سے باہرچلے گئے اوراسی موقع پر حکومتی رکن ارباب جہانداد نے بلدیوکمارکوجوتا دے ماراجبکہ کئی ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں ان پر اچھالنے کیساتھ حملہ آورہونے کی بھی کوشش کی جس پر پہلے سکیورٹی اسٹاف بلدیوکمارکولابی اورپھرانتہائی جدوجہد کرتے ہوئے اسمبلی سے باہر لے گئے جہاں سے انھیں جیل منتقل کردیاگیا۔

ادھر بلدیوکمار کے بھائی تلت کمار نے اسمبلی اجلاس کے بعدمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ان کے بھائی کے ساتھ صوبائی اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ پوری اقلیتی برادری کی توہین ہے اورعدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے کے حوالے سے توہین عدالت کے حوالے سے عدالت سے رجوع کیاجائیگا۔