بھارتکینسر کی نئی دوا کوپیٹنٹ کرنیکی درخواست مسترد

نئی اورپرانی دوامیں کوئی فرق نہیں،بھارتی سپریم کورٹ نے حکومتی موقف درست قرار دیدیا۔


INP April 02, 2013
دوا کوپیٹنٹ کردیا گیا تودوسری سستی دوائیں بھی دستیاب نہیں ہونگی،بھارت میں تشویش. فوٹو: رائٹرز

بھارتی سپریم کورٹ نے بین الاقوامی کمپنی نوارٹس کی کینسر کے لیے قدرے نئی دواکو پیٹنٹ کرنے کی درخواست کومستردکردیا ۔

پیر کو غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوئزرلینڈ کی دوا بنانے والی کمپنی نوارٹس نے کینسرکی اپنی معروف دوا جلیوک کا نیا ورژن تیار کیا تھا جس کو پیٹنٹ کرنا چاہتی تھی لیکن بھارتی حکام نے اس کے مطالبے کویہ کہہ کرمستردکردیا تھا کہ نئی دوا پرانی دوا سے ذرا سی مختلف ہے اوردونوں میں کوئی خاص فرق نہیں ہے۔



بھارتی سپریم کورٹ نے حکومت کے موقف کو صحیح قراردیا ہے اورکمپنی کے دعوے کومستردکردیا ہے۔ بھارت میں اس بات پرتشویش کی جا رہی ہے کہ اگر اس دوا کوپیٹنٹ کردیا گیا توغریب ممالک میں اس قسم کی دوسری سستی دوائیں بھی دستیاب نہیں ہوں گی۔