غیرملکی ایجنڈے پرکام کر نیوالے تبدیلی نہیں لاسکتے فضل الرحمن

تبدیلی کیلیے خودکوتبدیل کر نالازمی ہے،ہماری جدوجہدسے ملک میں آئین کی بالادستی قائم ہوئی.


INP April 02, 2013
سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلیے پہلی ترجیح مذہبی جماعتیں ہی ہیں، حاجی احسان الحق سے بات چیت. فوٹو:فائل

KARACHI: جمعیت علمائے اسلام( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ غیرملکی ایجنڈے پرکام کر نیوالے پاکستان میں کبھی تبدیلی نہیں لا سکتے ۔

تبدیلی کیلیے خودکوتبدیل کرنالازمی ہے۔ہماری جدوجہد کے باعث ملک میں آئین کی بالادستی قائم ہوئی۔ آئندہ انتخابات میں اب بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے پہلی ترجیح مذہبی جماعتیں ہیں۔

وہ پیرکولاہور میں اسلام زندہ باد کانفرنس میں سیکیورٹی کے شاندار انتظامات کرنے پر اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے جے یوآئی کے رہنما اورکانفرنس کے سیکیورٹی انچارج حاجی احسان الحق سے ملاقات میں بات چیت کر رہے تھے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں مغربی کلچر کو تبدیل کرنا ہے ۔



جبکہ تبدیلی کا نعرہ وہ قوتیں لگا رہی ہیں جو اب بھی مغربی تہذیب کا شکارہیں۔ انھوں نے کہا کہ ملک بھر سے حیران کن انتخابی نتائج لے کر پارلیمنٹ میں داخل ہونگے۔ماضی کی طرح آئندہ بھی آئین میں ایسی تبدیلیوں کے راستے میں رکاوٹ بنیں گے جو قرآن وسنت کے منافی ہونگی۔