جلوزئی امداد کی تقسیم کے دوران بدنظمی فائرنگ ایک جاں بحق

اکاخیل باڑہ کے رہائشیوں کااسلم خان کی لاش پشاور پریس کلب کے سامنے رکھ کراحتجاج


Numaindgan Express August 09, 2012
اکاخیل باڑہ کے رہائشیوں کااسلم خان کی لاش پشاور پریس کلب کے سامنے رکھ کراحتجاج۔ فائل فوٹو

متاثرین کیمپ جلوزئی میں متاثرین میںہائی جین کٹ اورخوردنی اشیا کی تقسیم کے دوران ہلڑ بازی پرسیکیورٹی اہلکاروں کے لاٹھی چارج اورفائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی،پولیس ذر ائع نے بتایا کہ واقعے میں ملوث 2سیکیورٹی گارڈز کوگرفتار کرلیاگیا۔

متاثرین نے آج بروز جمعرات9 بجے صبح کیمپ کے اندراحتجاج کااعلان کیاہے، دریں اثنا پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل شہزادبنگش نے بدنظمی اورفائرنگ کانوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کاحکم دیاجبکہ امدادی اشیا کی تقسیم فی الحال روک دی گئی،ادھر اکاخیل باڑہ کے رہائشیوں نے اسلم خان کی لاش پشاور پریس کلب کے سامنے رکھ کرشدیداحتجاج کیا،مظاہرین نے اہلکاروں کیخلاف نعرے بازی کی اور حکومت سے واقعے کی نوٹس لینے کامطالبہ کیا۔