امریکا اپنا فوجی چھڑانے کیلیے 5 طالبان رہا کرنے پر رضا مند ہوگیا

امر یکا5 طالبان رہنماؤں کو رہا کرکے قطر بھیجے گا، طالبان کو امریکی سارجنٹ چھوڑنا ہوگا


INP August 09, 2012
امر یکا5 طالبان رہنماؤں کو رہا کرکے قطر بھیجے گا، طالبان کو امریکی سارجنٹ چھوڑنا ہوگا۔ فوٹو اے ایف پی

امریکہ طالبان کی قید سے اپنے فوجی کی رہائی کے لیے گوانتاناموبے سے5اہم طالبان راہنماؤں کو پہلے چھوڑنے پررضامند ہوگیا۔ بدھ کو برطانوی میڈیا نے امریکی عہدے دار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نئی تجویز کے تحت پہلے امر یکہ5اہم طالبان راہنماؤں کو رہا کرکے قطر بھیجے گا۔

جس کے بدلے طالبان کوامریکی سارجنٹ کو رہا کرنا ہوگا۔ قطر میں طالبان سے مذاکرات کیلیے امریکا نے کچھ عرصے پہلے بھی ایسی تجویز پیش کی تھی۔تاہم اس میں یہ شرط عائد کی گئی تھی کہ کچھ طالبان راہنماؤں کو پہلے رہا کیا جائے جبکہ باقی کوامریکی سارجنٹ کی رہائی کے بعد آزادی دی جائے۔طالبان نے امریکی پیش کش قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔امریکی عہدے دارنے خیال ظاہر کیا کہ پیشکش قبول ہونے کی صورت میں امریکہ اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی۔