سکھوں کی تحریک چلتی رہتی تو کشمیر آزاد ہوجاتا پرویز مشرف

بھارتی پنجاب سکھوں کی تحریک پوری شدت تسلسل سے جاری رہتی تو اس وقت کشمیر کی آزادی کا سنہری موقع تھا، سابق صدر


News Agencies March 02, 2018
بھارتی پنجاب سکھوں کی تحریک پوری شدت تسلسل سے جاری رہتی تو اس وقت کشمیر کی آزادی کا سنہری موقع تھا، سابق صدر۔ فوٹو:فائل

لاہور: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ سکھوں کی تحریک چلتی رہتی تو کشمیر آزاد ہوجاتا۔

ایک انٹرویو دیتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا ہے کہ کشمیر ہماری رگوں میں دوڑتا ہے، کشمیر پر ہمارا اسٹینڈ ہے اور ہمیں کشمیر کا حل چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو کشمیرکا پنجاب سے راستہ ملتا ہے، بھارتی پنجاب میں جب سکھوں کی تحریک عروج پر تھی اور اس کی فوج پھنسی تھی جو وہاں چل بھی نہیں سکتی تھی۔ وہ بہترین موقع تھا جب کشمیر آزاد ہو جاتا۔

پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ بھارتی پنجاب سکھوں کی تحریک پوری شدت تسلسل سے جاری رہتی اسے نقصان نہ پہنچتا تو اس وقت کشمیر کی آزادی کا سنہری موقع تھا۔

مقبول خبریں