کراچی میں کروڑوں کی چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پاکستان کسٹمز کی کامیاب کارروائی، 25.5 ٹن چھالیہ اسٹل شیٹ ظاہر کرکے لے جائی جا رہی تھی۔


Business Reporter March 02, 2018
پاکستان کسٹمز کی کامیاب کارروائی، 25.5 ٹن چھالیہ اسٹل شیٹ ظاہر کرکے لے جائی جا رہی تھی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

KARACHI: پاکستان کسٹمز اپریزمنٹ ایسٹ کلکٹریٹ نے ایک ہفتہ کے دوران دوسری کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ٹرانس شپمنٹ کے کنسائمنٹ سے چھالیہ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ذرائع نے بتایا کہ درآمدکنندہ میسرز اجمیرامپکس کی جانب سے داخل کرائے جانے والے ٹرانس شپمنٹ کے دستاویزات میں گیلوینائزڈ اسٹیل شیٹ ظاہرگئی تھی جبکہ کنسائمنٹ میں چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

کلکٹر اپریزمنٹ ایسٹ سعید اکرم کو اطلاع موصول ہوئی کہ ٹرانس شپمنٹ کے کنسائمنٹ میں چھالیہ کی اسمگلنگ کی کوشش کی جا رہی ہے جس پر انھوں نے ڈپٹی کلکٹر محمد علی ملک کی سربراہی میں پرنسپل اپریزر دوست محمد، اپریزنگ آفیسر عادل رشید اور اسٹاف ثمر پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جس نے پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل (پی آئی سی ٹی) پر موجود میسرز اجمیر امپکس کی جانب سے دبئی سے درآمد کیے جانے والے ٹرانس شپمنٹ کے کنسائمنٹ کی کسٹم ایگزامیشن کی تو انکشاف ہوا کہ درآمدکنندہ نے لاہور ڈرائی پورٹ سے کلیئرکرانے کی غرض سے ٹرانس شپمنٹ کی گڈز ڈیکلریشن میں گیلوینائزڈ اسٹیل شیٹ ظاہرکی کی تھی جبکہ کنٹینر نمبر CRXU-9852727 میں 6 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 25.5 ٹن چھالیہ اسمگل کی کوشش کی جا رہی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ محکمہ کسٹمز نے کنٹینرز ضبط کرتے ہوئے درآمد کنندہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مقبول خبریں