چین میں سمندری طوفان 20لاکھ افراد محفوظ مقام پر منتقل

موسلادھار بارشوں سے کاروبار زندگی معطل، 5 سو سے زائد پروازیں...


INP August 09, 2012
موسلادھار بارشوں سے کاروبار زندگی معطل، 5 سو سے زائد پروازیں منسوخ. فوٹو رائٹرز

ISLAMABAD: چین میں سمندری طوفان ہائی کیوئی ساحل سے ٹکرا گیا جس کے بعد ساحلی علا قے شدید بارشوں اور تیز ہواں کی لپیٹ میں آ گئے، موسلادھار بارشوں سے کاروبار زندگی معطل ہو گیا، 5 سو سے زائد اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئیں اور سیکڑوں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بحری سروس بھی معطل ہو گئی اور وسیع علاقہ زیر آب آ گیا۔

بدھ کو چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق طوفان سے متاثرہ علاقوں سے 20 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔ایک سو دس کلومیڑ فی گھنٹہ کے حساب سے چلنے والی طوفانی ہواں اور موسلادھار بارشوں سے کاروبار زندگی معطل ہو گیا۔ 5 سو سے زائد اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ بحری سروس بھی معطل ہو گئی اور وسیع علاقہ زیر آب آ گیا۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔